Aug ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۷:۵۱ Asia/Tehran
  • پاکستان میں ہندوستان کے ناظم الامور کی وزارت خارجہ میں طلبی

پاکستان نے اسلام آباد میں ہندوستان کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کر لیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ نے جمعرات کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد نے کشمیر کی کنٹرول لائن پر ہندوستانی فوجیوں کی جانب سے فائر بندی کی مسلسل خلاف ورزی اور عام شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کے خلاف احتجاج کے طور پر ہندوستان کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کر لیا۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے جنوبی ایشیا کے امور کے ڈائریکٹر زاہد حفیظ چودھری نے ہندوستانی فوجیوں کی جانب سے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے، نئی دہلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیر کی کنٹرول لائن پر فائر بندی کی مکمل طور پر پابندی کرے۔

بتایا جاتا ہے کہ ہندوستان کی فوج نے بدھ کے روز کشمیر کی کنٹرول لائن پر واقع داغ بہار کے رہائشی علاقے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک عام شہری ہلاک اور چھے دیگر زخمی ہو گئے۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ دونوں ممالک نے سن دو ہزار تین میں کشمیر کی کنٹرول لائن پر فائر بندی کے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

ٹیگس