Oct ۲۷, ۲۰۲۰ ۲۰:۳۹ Asia/Tehran
  • پاکستان کی وفاقی کابینہ نے فرانسیسی حکام کو آڑے ہاتھوں لیا

پاکستان کی وفاقی کابینہ نے وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں فرانس میں حضرت پیغمبر اسلام (ص) کی شانِ اقدس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی حکام کے موقف کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی صدارت میں منعقدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ارکان نے فرانس میں شان رسالتماب (ص) میں گستاخانہ اقدامات کی مذمت کی اور کہا کہ ایسے اقدام کی تشہیر کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی-

پاکستانی کابینہ کے اجلاس میں ارکان نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں نفرت پھیلائی جارہی ہے- کابینہ کے وزرا نے کہا کہ دنیا کو اسلامو فوبیا سے باہر نکلنا ہوگا- کابینہ کے اجلاس کے شرکا کا کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکوں سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں-

اجلاس میں ملک کی صورتحال خاص طور پر مہنگائی کے حالات پر خاص طور پر بحث ہو‏ئی- پاکستانی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مہنگائی کے معاملے پر خود کابینہ کے ارکان ہی اجلاس میں برہم ہو گئے-

اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کابینہ کے ارکان کو یقین دلایا کہ جلد ہی مہنگائی پر قابول پالیا جائے گا- عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک مہنگائی پر قابونہیں پالیا جاتا اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے-

ٹیگس