Nov ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۸:۳۱ Asia/Tehran
  • ملک میں یورپ کی طرح لاک ڈاؤن نہیں ہوگا: عمران خان

پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان نے سخت لاک ڈاؤن کی مخالفت کی ہے۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران عمران خان نے کہا کہ ان کی حکومت ملک میں یورپ اور برطانیہ کی طرح مکمل لاک ڈاؤن کا نفاذ نہیں کرے گی ۔
عمران خان نے کہا کہ وہ ملک کے کارخانے فیکٹریاں اور روزگار بند نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے لوگوں کو کورونا سے بچانے کے لئے بھوک سے نہیں مار سکتے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا دوبارہ تیزی سے پھیلنے لگا اور کورونا سے متاثرین اور اموات کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور انہیں خوف ہے کہ اسپتالوں پر تیزی سے دباؤ بڑھ سکتا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں مستقل یہ خدشہ ہے کہ اسپتالوں پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کورونا بڑھا تو ہمیں اپنے ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر طبی عملے کی فکر کرنی ہوگی۔
انہوں نے ملک کے عوام، بالخصوص مزدوروں، دکانداروں، کارخانوں اور شاپنگ مالز وغیرہ میں کام کرنے والوں سے اپیل کی کہ طبی ہدایات پر پوری طرح عمل کریں۔

ٹیگس