Apr ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۱ Asia/Tehran
  • سونے اور چاندی سے مرصع دنیا کا سب سے بڑا قرآنی نسخہ

سونے اور چاندی سے مرصع دنیا کا سب سے بڑا قرآنی نسخہ نمائش کے لیے پیش کر دیا۔

قم سے ہمارے نمائندے کے مطابق، آیت اللہ جوادی آملی نے ایک خصوصی تقریب میں سونے اور چاندی سے مرصع دنیا کے سب سے بڑے قرآنی نسخے کی رونمائی کی۔ اس تقریب رونمائی میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
قرآن کریم کا یہ نسخہ تقریبا اکیانوے سینٹی میٹر چوڑا اور ایک سو اکتالیس سینٹی میٹر لمبا ہے اور اس کی کتابت میں دو سال کا وقت صرف ہوا ہے۔
سوکلوگرام وزنی قرآن کریم کے اس بے مثال نسخے کی تیاری میں اٹھارہ اور چوبیس قیرات کے سونے، چاندے اور تانبے کا استعمال کیا گیا ہے۔
سونے چاندی سے مرصع قرآن کریم کا یہ عظیم نسخہ ، ملکی و غیر ملکی سطح پر نمائش کے بعد فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اور اس سے حاصل ہونے والی رقم سرطان میں مبتلا بچوں کی بہبود پر خرچ کی جائے گی۔

ٹیگس