Aug ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۹ Asia/Tehran

ایران کے یوم دفاعی صنعت کے موقع پر صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی کی موجودگی میں ایران کی جدید ترین دفاعی صنعتی مصنوعات کی حیثیت سے "مہاجر 10" ڈرون طیارے کی رونمائی کی گئی۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے دفاعی صنعت کے قومی دن کی مناسبت سے جدید ترین دفاعی صنعتی مصنوعات کی نمائش کا معائنہ کرتے ہوئے سات ہزار کی بلندی پر چوبیس گھنٹے کی پرواز اور دو ہزار کلو میٹر کے آپریٹنگ پاور کی صلاحیت کے حامل "مہاجر 10" ڈرون طیارے کی رونمائی کی۔
صدر مملکت نے اس نمائش کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے انجام پانے والی کوششوں کی قدردانی کی اور نئی دفاعی مصنوعات کو ایرانی قوم کا قابل فخر کارنامہ قرار دیا۔
انھوں نے "مہاجر 10" ڈرون طیارے کو مہاجر چھے ڈرون طیارے کی جدیدکاری کا نمونہ اور اس پیشرفت کو ملک کے قومی اقتدار اعلی کے لئے ایرانی نوجوان دانشوروں کی خلاقیت اور سعی و کاوش کا قابل فخر نتیجہ قرار دیا۔

ٹیگس