Jul ۲۴, ۲۰۱۸ ۰۸:۵۹ Asia/Tehran
  • سیگریٹ، مردہ بچوں کی ولادت کی وجہ

سیگریٹ اور سیگریٹ کا دھواں ہر سال دنیا میں ہزاروں مردہ بچوں کی ولادت کی وجہ بن رہا ہے۔

برطانیہ کی یارک یونیورسٹی کی تحقیق کے دوران 30 ترقی پذیر ممالک میں سیگریٹ کے دھویں (سیکنڈ ہینڈ اسموکنگ)کے حاملہ خواتین پر مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ 2008 سے 2013 کے ڈیٹا سے لیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ ہر سال یہ سیکنڈ ہینڈ اسموک ہر سال دنیا میں ہزاروں جبکہ صرف پاکستان میں 17 ہزار مردہ بچوں کی ولادت کا باعث بنتی ہے۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ انڈونیشیا، اردن، بنگلہ دیش اور نیپال میں 50 فیصد سے زائد حاملہ خواتین سیکنڈ ہینڈ اسموکنگ سے متاثر ہوتی ہیں اور صرف انڈونیشیاءمیں سالانہ 10 ہزار سے زائد مردہ بچوں کی پیدائش ہوتی ہے۔

مجموعی طور پر 50 فیصد سے زائد حاملہ خواتین کو اس کی وجہ سے پیچیدگیوں کا سامنا ہوتا ہے، جیسے مردہ بچوں کی پیدائش، بچوں کے دماغی نشوونما میں مسائل، بچے کا وزن انتہائی کم ہونا اور نظام تنفس کے امراض۔

ٹیگس