May ۲۴, ۲۰۱۹ ۰۴:۲۸ Asia/Tehran
  • قرآن، ہادی بھی، مضل بھی

میرے عزیزو! قرآن سے اپنے انس کو بڑهائیں. میری تاکید اور نصیحت یہ ہے کہ آپ قرآن سے زیاده مانوس ہوں۔

اگر ہمارے لیے تقوی اور ذکر الہی کی کیفیت حاصل ہو جائے تو اس صورت میں قرآن سے ہدایت حاصل کرنا بھی ہمارے لیے آسان ہو جائے گا کیونکہ «هُدًی لِلمُتَّقین» یعنی "یہ صاحبانِ تقویٰ اور پرہیزگار لوگوں کے لئے مجسم ہدایت ہے"۔

اگر تقوی ہو تو ہدایت یقینی ہے کیونکہ یہ قرآن کچھ لوگوں کے لیے «هادیِ» یعنی "ہدایت کرنے والا" ہے اور کچھ لوگوں کے لیے «مُضل» یعنی "گمراه کرنے والا" ہے. یُضِلُّ مَن یَشاءُ وَ یَهدی مَن یَشاء (سوره نحل: 93) یعنی "جسے چاہتا ہے گمراہی میں چھوڑ دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے منزل ہدایت تک پہنچادیتاہے"۔ ہدایت متقین کے لیے ہے۔

تقوی جتنا زیاده ہو گا ہدایت اتنی ہی زیاده واضح اور بالاتر ہو گی۔

(15 اپریل، 2019)

رہبرمعظم انقلاب اسلامی آیت الله خامنہ ای

ٹیگس