Jun ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۷ Asia/Tehran
  • عالمی ویٹ لفٹنگ میں ایرانی ٹیم کی فتح پرصدر کی مبارکباد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے جاپان میں منعقدہ 2017 عالمی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کے مقابلوں میں مسلسل دوسری مرتبہ ایران کی قومی ٹیم کی کامیابی پرمبارکباد دی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران  کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے ایک پیغام میں ٹوکیو میں منعقدہ بین الاقوامی مقابلوں میں ایرانی ویٹ لفٹرز کی اعلی کارکردگی اور فتوحات کو سراہتے ہوئے اس شاندار کامیابی پر ایرانی قوم کو مبارکباد دی ہے.

صدر مملکت کے علاوہ ایران کے اسپیکر علی لاریجانی، محکمہ خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی اور اعلی ایرانی حکام نے بھی ایرانی ویٹ لفٹرز کی کامیابی پر مبارکباد دی.

یاد رہے کہ ٹوکیو میں یوتھ ویٹ لفٹنگ کا مقابلہ 15 سے 23 جون تک منعقد ہوا جن میں اسلامی جمہوریہ ایران سمیت 50 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا.

ایرانی قومی ٹیم نے 2 سونے، 2 چاندی اور 2 کانسی کے تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ جاپان اور چین کی ٹیموں نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرلی.

 

ٹیگس