Jun ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۶ Asia/Tehran
  • کرکٹ ورلڈکپ میں آج ہندوستان،جنوبی افریقا اور بنگلا دیش، نیوزیلینڈ آمنے سامنے

کرکٹ ورلڈکپ کے ساتویں میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 34 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

کرکٹ ورلڈکپ میں آج ہندوستان وجنوبی افریقا اور بنگلا دیش و نیوزیلینڈ  کی ٹیموں کے مابین مقابلہ ہوگا۔ جبکہ کل 4 جون کو کارڈف میں کھیلے گئے ساتویں میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 34 رنز سے شکست دی تھی۔

افغانستان اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ ورلڈکپ کا ساتوں میچ بارش کے باعث 41 اوورز تک محدود کردیا گیا تاہم سری لنکا کی پوری ٹیم 37ویں اوور میں 201 رنز پر پویلین لوٹ گئی اور افغانستان مطلوبہ ہدف حاصل نہ کرسکا۔

 

ٹیگس