Jul ۰۳, ۲۰۱۹ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
  • کرکٹ ورلڈکپ میں آج انگلینڈ اور نیوزی لینڈ مد مقابل

کرکٹ ورلڈکپ کے چالیسویں میچ میں ہندوستان نے بنگلادیش کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا جب کہ اس شکست کے بعد بنگلادیش سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔

کرکٹ ورلڈکپ  کے اکتالیسویں میچ میں آج انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ جبکہ اس سے قبل کل برمنگھم میں کھیلے گئے میچ  میں ہندوستان نے بنگلادیش کو 28 رنز سے شکست دی۔

ہندوستان کے 315 رنز کے جواب میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 286 رنز پر ڈھیر ہوگئی، شکیب الحسن اور سیف الدین کے علاوہ  کو ئی بیٹسمین بڑی اننگز نہ کھیل سکا، شکیب الحسن 66 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے  جب کہ سیف الدین 51 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

ہندوستان کی جانب سے بمراہ سب سے کامیاب بولر تھے جنہوں نے 4 وکٹیں حاصل کیں، پانڈیا نے 3، کمار، چاہال اور محمد شامی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ہندوستان نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اننگز کا آغاز لوکیش راہول اور روہت شرما نے کیا، دونوں اوپنرز نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 180 رنز کی شراکت قائم کی، اوپنر روہت شرما نے سنچری مکمل کی اور 104 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے جس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ برقرار رہا اور ہندوستانی ٹیم کو مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 314 رنز پر ہی اکتفا کرنا پڑا۔

بنگلادیش کی جانب سے سب سے زیادہ 5 وکٹیں مستفیض الرحمان نے حاصل کیں۔

 

ٹیگس