Jul ۱۴, ۲۰۱۹ ۰۷:۴۱ Asia/Tehran
  • ورلڈ کپ کرکٹ کا فائنل آج انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین

ورلڈ کپ کرکٹ فائنل کے لئے نیوزی لینڈ ٹیم نے جمعے کو لارڈز میں پہلا پریکٹس سیشن کیا۔ جبکہ انگلینڈ کی ٹیم آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں شکست دینے کے بعد لندن پہنچ گئی ہے۔

ورلڈ کپ کرکٹ کا فائنل آج لارڈز میں کھیلا جائے گاانگلش ٹیم 40 سال بعد اپنی سرزمین پر ورلڈکپ کا فائنل کھیلے گی۔

ورلڈ کپ میں 23 سال بعد آج دنیائے کرکٹ کا ایک نیا عالمی چیمپئن بن جائے گا۔ دونوں ٹیمیں تاریخ رقم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔اس سے قبل انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے کبھی ورلڈ کپ نہیں جیتا ۔ 2019 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ہندوستان اور آسٹریلیا کی شکست کے بعد انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں لہٰذا اب دنیا ایک ایسی ٹیم کو عالمی چیمپئن بنتا ہوا دیکھی گی جس نے اس سے قبل کبھی بھی یہ اعزاز حاصل نہیں کیا۔

ٹیگس

کمنٹس