Jul ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۷:۱۰ Asia/Tehran
  • ٹیکوانڈو کے مقابلوں میں ایرانی کے جونیئر کھلاڑیوں کا درخشاں کارنامہ

دو سو تینتیس ٹیکوانڈو کھلاڑیوں کی شرکت سے اردن کے دارالحکومت امان میں منعقد ہوئے ایشین چیمپیئن مقابلوں میں ایران کے کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ان مقابلوں کے اختتام پر جونیئر ایرانی لڑکیوں اور لڑکوں پر مشتمل ٹیکوانڈو کے ایرانی کھلاڑیوں نے سونے کے نو، چاندی کے دو اور کانسی کے پانچ تمغے نیز ایک سو اڑتالیس پوائنٹ حاصل کر کے پہلا مقام حاصل کیا۔
جبکہ جنوبی کوریا کی ٹیم سونے کے چار، چاندی کے پانچ اور کانسی کے تین تمغوں کے ساتھ دوسرے مقام پر رہی۔
ان مقابلوں میں تھائیلینڈ نے تیسرا، چینی تائپے نے چوتھا اور قزاقستان نے پانچواں مقام حاصل کیا۔
واضح رہے کہ ایرانی لڑکوں کی ٹیم نے سونے کے چار، چاندی کے دو اور کانسی کے تین تمغے حاصل کر کے اٹھہتر پوائنٹ اور لڑکیوں کی ٹیم نے سونے کے پانچ اور کانسی کے دو تمغے لے کر ستر پوائنٹ حاصل کئے۔

ٹیگس