Apr ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۴:۲۲ Asia/Tehran
  • مغربی ایشیاء میں کشیدگی دور کرنے پر زور، جوزف بورل کی صحافیوں سے گفتگو

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے مغربی ایشیاء کے حالیہ واقعات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کشیدگي دور کرنے اور توجہ غزہ بحران پر مرکوز رکھنے پر زور دیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: یورپی یونین کے سربراہ جوزف بورل نے اٹلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اسرائیل سے مطالبہ کرنا چاہیے کہ وہ ایرانی حملے کے جواب میں محدود اقدام کرے کیونکہ حالات مزید خراب کرنے اور علاقے کو میدان جنگ میں تبدیل کرنے کی اجازت نہيں دینا چاہیے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ہمیں مبالغے سے کام نہيں لینا چاہئے لیکن ہم مشرق وسطی میں ایک علاقائی جنگ کے دہانے پر کھڑے ہيں جس سے ہونے والا شاک پوری دنیا منجملہ یورپ تک پہنچے گا لہذا بس کریں، غزہ کے عوام کا خیال کریں، جنگ بندی کرکے امدادی سامان پہنچائيں اور اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرائيں۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے علاقے کی حالیہ تبدیلیوں کے بارے میں گروپ سات کے پیغام کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ حالات مزید خراب نہيں ہونے دینا چاہیے ایک اور حملہ حالات کو مزید خراب کرے گا۔
انھوں نے ایران کے خلاف شکست خوردہ پابندیوں کی پالیسیوں کو آگے بڑھانے اور پابندیاں بڑھانےکی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایسا عمل شروع کیا ہے جس ميں ایران تک میزائل اور ڈرون بنانے کے پارٹس کی منتقلی کو روکا گیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ یہ عمل جولائی دوہزارتیئس میں شروع ہوا تھا اور اب اس پر نظرثانی ہونا چاہیے اور اسے فروغ دینا چاہیے۔ جوزف بورل نے ایرانی ڈرون، روس تک منتقلی روکنے کے لئے ایک اور عمل کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ یہ عمل بھی اس طرح آگے بڑھنا چاہیے کہ جس سے علاقے میں ایران کے حمایت یافتہ گروہوں تک ڈرون کی منتقلی روکی جا سکے۔

ٹیگس