Aug ۱۱, ۲۰۱۹ ۲۰:۰۹ Asia/Tehran
  • عالمی مقابلوں میں ایرانی جوڈو کےکھلاڑی کا طلائی تمغہ

ایران کے جوڈو کے کھلاڑی غفار میرزائی نے چین میں جاری پولیس اور فائربریگیڈ کے عالمی مقابلوں میں اپنے روسی اور امریکی حریفوں کو شکست دے کر سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔

چین کے شہر چنگدو میں جاری پولیس اور فائربریگیڈ کے عالمی مقابلوں میں ایران سمیت دنیا کے اسّی ملکوں کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ان مقابلوں میں ایران کے جوڈوکےکھلاڑی  عفار میرازی نے فائنل مقابلے  میں اپنے روسی حریف کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی اور سونے کے تمغہ جیت لیا۔اسی کیٹیگری میں روسی کھلاڑی نے دوسری پوزیشن جبکہ امریکہ اور بیلاروس کے جوڈوکے کھلاڑیوں نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیش کو حاصل کی۔گزشتہ روز میں بھی ایرانی کھلاڑی علی متین نے سو کلوگرام کی کیٹیگری میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ پولیس اور فائر بریگیڈ کے عالمی مقابلے آٹھ اگست سے چین کے شہر چنگدو شروع ہوئے ہیں اور اٹھارہ اگست تک جاری رہیں گے۔

ٹیگس