Nov ۰۷, ۲۰۱۵ ۱۷:۱۰ Asia/Tehran
  • چین اور تائیوان کے سربراہوں کی چھیاسٹھ سال کے دوران پہلی بار ملاقات
    چین اور تائیوان کے سربراہوں کی چھیاسٹھ سال کے دوران پہلی بار ملاقات

چین اور تائیوان کے سربراہوں نے چھیاسٹھ سال میں پہلی بار ایک دوسرے سے گفتگو کی ہے۔

ارنا کے مطابق چین اور تائیوان کے سربراہوں نے سنیچر کو سنگاپور میں مذاکرات سے پہلے سیکڑوں کیمروں کے سامنے آ کے ایک دوسرے سے ہاتھ ملائے اور پھر اپنے وفود کے ہمراہ مذاکرات کی میز پر گئے۔

چین کے صدر شی جن پنگ نے اس نشست کو ایک تاریخی واقعہ قرار دیا اور چین اور تائیوان کے عوام کے درمیان روابط میں فروغ کی ضروررت پر زور دیا ۔ انھوں نے باہمی تعاون بڑھانے کے لئے بیجنگ اور تائیپے کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا پرثابت ہونا چاہئے کہ چین اور تائیوان علاقائی اور عالمی سطح پر امن چاہتے ہیں۔

اس موقع پر تائیوان کے صدر مائنگ جئو نے کہا کہ دونوں ملکوں کے روابط میں فروغ پانے چاہئں۔ انھوں نے چین اور تائیوان کے تعلقات معمول پر لانے کو اس نشست کا بنیادی مقصد بتایا اور کہا کہ دونوں ملکوں کو دشمنی ختم کرکے باہمی روابط بڑھانا چاہئے۔

قابل ذکر ہے کہ چین اور تائیوان کے روابط کو معمول پر لانے کی کوششیں دو ہزار آٹھ سے شروع ہوئیں اور اس مدت میں دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے کشیدگی کم کرنے اور باہمی روابط بڑھانے کی کوشش کی ہے۔

ٹیگس