Nov ۲۳, ۲۰۱۵ ۱۱:۱۵ Asia/Tehran
  • تیرہ نومبر کو پیرس میں دہشت گردانہ حملوں میں ملوث تیسرے دہشت گرد کی تصویر
    تیرہ نومبر کو پیرس میں دہشت گردانہ حملوں میں ملوث تیسرے دہشت گرد کی تصویر

فرانس کی پولیس نے پیرس میں دہشت گردانہ حملوں میں ملوث تیسرے خودکش حملہ آور کی تصویر جاری کرتے ہوئے اس ملک کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کی شناخت کے سلسلے میں حکومت کی مدد کریں۔

پیرس سے فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق، فرانس کی پولیس نے تیرہ نومبر کو پیرس میں دہشت گردانہ حملوں میں ملوث تیسرے دہشت گرد کی تصویر اتوار کے دن جاری کر دی۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس دہشت گرد کو پہچاننے کی صورت میں اس کے بارے میں معلومات حکام تک پہنچائیں۔

اس تصویر کا تعلق اس خود کش حملہ آور سے ہے جو پیرس میں کئے جانے والے دہشت گردانہ حملوں میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ہلاک ہوا تھا۔ رپورٹ کے مطابق پیرس میں اسٹیڈیم کے قریب خود کش حملہ کرنے والے تین دہشت گردوں میں سے صرف ایک کی شناخت ہو سکی ہے ۔ جس دہشت گرد کی شناخت ہوئی ہے اس کی عمر بیس سال تھی، اس کا نام بلال حدفی تھا، وہ فرانس کا شہری تھا اور بیلجیئم میں زندگی گزارتا تھا۔

ٹیگس