Sep ۱۶, ۲۰۱۶ ۰۹:۰۹ Asia/Tehran
  • شامی گروہ فورا مذاکرات شروع کریں: بان کی مون

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے شامی گروہوں سے مذاکرات کی میز پر واپس آنے کی اپیل کی ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق بان کی مون نے جمعرات کی رات نیویارک میں شام میں جنگ بندی پرعمل درآمد کی وجہ سے جھڑپوں میں کمی آنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ شامی فریق موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جنیوا میں مذاکرات کی میز پر واپس آ جائیں۔

انھوں نے کہا کہ متاثرہ اور محصور افراد کی مدد کے لیے شام میں امن علاقہ قائم کرنا، ایک اچھی تجویز ہے اور اس تجویز کی تفصیلات کا اچھی طرح جائزہ لینا چاہیے۔

درایں اثنا شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے اسٹیفن دوجاریک نے اس بات پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہ عارضی جنگ بندی سے اس ملک میں جھڑپوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ شام کے بےگھر افراد کو امداد کی فراہمی میں بدستور رکاوٹیں اور مشکلات موجود ہیں۔

ٹیگس