Apr ۳۰, ۲۰۱۷ ۰۸:۴۹ Asia/Tehran
  • کیوبا: مسافر طیارہ تباہ متعدد افراد جاں بحق

کیوبا کے صوبہ پینار ڈیل راؤ میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 39 مسافر جاں بحق ہوگئے تاہم ابھی تک سرکاری طور پرہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

خبررساں ادارے روئٹرزکے مطابق کیوبن ایئرلائن ایروگوائیوٹا کے مسافر طیارے اے این 26 نے باراکوا ایئرپورٹ سے پرواز بھری جو ٹیک آف سے کچھ دیر بعد رڈار سے غائب ہوگیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں عملے سمیت 39 افراد سوار تھے جو کہ سمندری حدود میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ جس مقام پر گرا وہاں زمینی رسائی نہیں اس لئے حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ طیارے میں سوار کسی بھی مسافر کے زندہ بچ جانے کا کوئی امکان نہیں جب کہ سول ایوی ایشن حکام نے طیارے کے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

دوسری جانب سرکاری ٹی وی کے مطابق طیارے میں 8 فوجی اہلکار بھی سوار تھے۔ طیارہ گرنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں تاہم منسٹری آف ریولیشنری آرمڈ فورسز نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ٹیگس