Aug ۲۱, ۲۰۱۷ ۰۸:۲۳ Asia/Tehran
  • امریکی جنگی بحری بیڑے اور سنگاپور کے مال بردار جہاز میں تصادم، 5 زخمی 10 لاپتہ

سنگاپورمیں مال بردار جہاز اور امریکی جنگی بحری بیڑے میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد زخمی اور 10 لاپتہ ہوگئے ہیں۔

سنگا پور کے مشرقی علاقے میں آج امریکہ بحریہ کے ایک جنگی بیڑے اور ایک مال بردار جہاز کے مابین ہونے والے تصادم میں امریکی بحریہ کے پانچ فوجی زخمی اور 10 لاپتہ ہو گئےہیں۔ امریکی بحریہ نے بھی اس تصادم کی تصدیق کی ہے۔

امریکی بحریہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق سنگا پور میں بندرگاہ کے معمول کے سفر پرامریکہ جنگی بیڑہ ’یو ایس ایس جان ایس میکین‘ ’النک ایم سی‘ نامی ایک مال بردار جہاز سے ٹکرا گیا۔

ٹیگس