Aug ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۶:۲۵ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کے خلاف تنقیدوں کی لہر

امریکی صدر کی جانب سے نسل پرست پولیس افسر کو معاف کرنے کے بعد انھیں نسل پرستانہ اور مہاجر مخالف اقدامات کے باعث ریپبلکنز اور ڈیموکریٹس دونوں کی تنقیدوں کا سامنا ہے

 ہیل انٹرنیٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ریاست ایریزونا کے ریپبلکن سینیٹر جان مک کین نے ایک بیان میں امریکی صدر کی جانب سے نسل پرست پولیس افسر کی معافی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آرپایو کو ایسے عالم میں معاف کیا گیا ہے کہ اس نے لاطینی امریکی نژاد افراد کے ساتھ اپنے توہین آمیز رویے پر شرمندگی کا اظہار تک نہیں کیا ہے اور یہ قانون کے احترام کی ضرورت پر مبنی ٹرمپ کے دعؤوں کے برخلاف ہے- امریکی سینیٹ کے ایک اور رکن جف فلیک نے بھی ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر کو یہ انتظار کرنا چاہئے تھا کہ آرپایو کے خلاف کیس اپنے قانونی مراحل طے کرتا- امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹ سینیٹر چاک شومر نے ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اپنے ان اقدامات سے ٹگزاس کے طوفان سے ہونے والی تباہ کاریوں کو چھپانا چاہتے ہیں- ڈیموکریٹک پارٹی کی قومی کمیٹی کے سربراہ ٹام پیرز نے آرپایو کو بدنام زمانہ پولیس افسر قرار دیتے ہوئے اس کو معافی دیئے جانے پر شدید تنقید کی - جوآرپایو امریکی ریاست ایرزونا کا ایک بدنام زمانہ پولیس افسر ہے کہ جسے فیڈرل جج کے حکم کو نظرانداز کرتے ہوئے مہاجرین اور اس ریاست میں مقیم لاطینی امریکی نژاد افراد کے ساتھ نسل پرستانہ رویہ جاری رکھنے پر مجرم قرار دیا گیا ہے-

ٹیگس