Oct ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۷:۵۹ Asia/Tehran
  • جنوبی سمندر میں مصنوعی جزیرے بنانے پر چین کی تاکید

چین کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی چین کے سمندر میں مصنوعی جزیرے بنائے جانے کا بیجنگ کا عمل جاری رہے گا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت دفاع نے پیر کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ جنوبی چین کے سمندری علاقے میں مصنوعی ٹیلے اور جزیرے تعمیر کرنے کا بیجنگ کا عمل قانونی ہے۔
حالیہ برسوں کے دوران امریکہ کی جانب سے جنوبی چین کے سمندر میں بڑی تعداد میں فوجی بھیجے جانے کے بعد سے چین نے اس سمندری علاقے میں مصنوعی جزیرے اور ایرپورٹ بنانے کا عمل تیز کر دیا ہے۔
چین نے علاقے میں امریکہ کے اشتعال انگیز اقدامات پر بارہا خبردار کیا ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی چین کے سمندر میں واقع بعض جزیروں کے بارے میں ملائیشیا، ویتنام، برونئی، چین، فلپائن اور تائیوان کے درمیان اختلافات پائے جاتے ہیں جبکہ چین کا کہنا ہے کہ امریکہ اس سمندری علاقے کے امور میں مداخلت اور بحران کو ہوا دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

ٹیگس