Dec ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۳ Asia/Tehran
  • کیلی فورنیا میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ یہ واقعہ جنوبی کیلی فورنیا کے علاقے لانگ بیچ میں پیش آیا جس کے دوران دو افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔
فائرنگ کی وجوہات کے بارے میں تاحال پولیس نے کچھ نہیں بتایا۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔
واضح رہے کہ امریکہ میں ہتھیار رکھنے کی آزادی کی بنا پر فائرنگ کے اکثر واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں اور نتیجے میں ہر سال ہزاروں کی تعداد میں افراد مارے جاتے ہیں۔

ٹیگس