Jan ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۹:۰۶ Asia/Tehran
  • کیلی فورنیا میں بیک وقت طوفان، سیلاب اور سردی

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا میں شدید سیلاب کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: کیلی فورنیا کے گورنر گیون نیوسام نے سیلابی بارشوں اور اس کے بھیانک نتائج کی جانب سے خبردار کیا ہے۔ 
سانٹا کروز علاقے میں عوام سے رہائشی مکانات چھوڑنے کو کہہ دیا گیا ہے۔
فیلٹن گیرو علاقے کی انتظامیہ نے بھی دریاؤں کی سیلابی کیفیت کی جانب سے انتباہ دیتے ہوئے فوری انخلا کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ ریاست کیلی فورنیا میں اس سیلاب سے لاکھوں افراد متاثر ہوسکتے ہیں
رپورٹ کے مطابق ریاست کیلی فورنیا کے ساکرامنٹو سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کٹ گئی ہے۔ سردی کی لہر اور منفی درجہ حرارت کے نتیجے میں چھٹیوں پر نکلے شہری بھی شاہراہوں پر پھنس گئے ہیں۔ 
ریاست کیلی فورنیا میں اب تک سولہ لوگ قدرتی آفات کی زد میں آکر ہلاک ہوچکے ہیں۔
کئی علاقوں میں سیلاب، مٹی کے تودوں اور زمین کھسکنے سے لوگ گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں تاہم انہیں بند شاہراہوں اور سڑکوں کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 

ٹیگس