Jan ۱۳, ۲۰۱۸ ۰۸:۳۲ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کی دماغی حالت پر خدشات کے بعد پہلا طبی معائنہ

دماغی صحت پر مسلسل شبہات و خدشات کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا پہلا طبی معائنہ کرالیا۔

میری لینڈ کے فوجی میڈیکل سینٹر میں ان کا پہلا طبی معائنہ ہوا، جس کے نتائج سے ٹرمپ منگل کے روز امریکی عوام کو آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ بے تکی حرکتیں، زبان پھسلنے کا واقعہ اور نئی شائع ہونے والی کتاب میں ٹرمپ کے ساتھیوں کی جانب سے انہیں بچوں جیسا قرار دیے جانے کے بعد ٹرمپ پر غیر معمولی دباؤ تھا کہ وہ خود کو منصب صدارت کے لیے فٹ ثابت کریں ۔

ٹیگس