Mar ۲۱, ۲۰۱۸ ۱۰:۱۱ Asia/Tehran
  • یمن پر جارحیت جاری رکھو، امریکی سینٹ

امریکی سینٹ نے کل یمن میں جنگ بندی کی مخالفت کرتے ہوئے سعودی عرب کو جارحیت جاری رکھنے کی کھلی چھوٹ دی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹ یمن میں جنگ بندی کی مخالف تھی اور امریکی وزیر جنگ جیمز میٹس نے حالیہ دنوں میں یمن میں جنگ بندی کی بھر پور مخالفت کرنے کی مہم چلا رکھی تھی۔

امریکی سینٹ نے ایسے میں یمن میں جنگ بندی کی مخالفت کی کہ جب سعودی ولیعہد محمد بن سلمان ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں اور انہوں نے اپنے 2 ہفتے پر مشتمل دورے کے موقع پر امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کی جس کے دوران امریکہ اور سعودی عرب کے مابین ہتھیاروں کے ایک بڑے معاہدے پر دستخط ہوئے۔ جس کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ سعودی عرب کو زیادہ سے زیادہ ہتھیار فروخت کرنے کے حق میں ہیں۔

سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے 21 جون 2017  کو سعودی عرب کے ولیعہد بننے کے بعد سے امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کے حصول کے لئے کافی کام کیا۔

سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت سے مارچ 2015 میں یمن پر جارحیت کی جس کے نتیجے میں اب تک لاکھوں افراد شہید،زخمی اور بے گھر ہو چکے ہیں۔

 

ٹیگس