May ۱۷, ۲۰۱۸ ۰۹:۲۸ Asia/Tehran
  • ٹرمپ جیسےدوست کی صورت میں دشمن کی ضرورت نہیں

یورپی یونین نے ایرا ن کی جانب سے معاہدے کی پاسداری تک ایٹمی ڈیل کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

یورپی یونین کے صدر ڈونلڈٹسک نے کہا کہ ٹرمپ جیسا دوست ہو تو دشمنوں کی کیا ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یورپ کو ٹرمپ کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ ان کی وجہ سے خام خیالیاں دور ہوگئیں، ٹرمپ نے احساس دلایا ہے کہ ہمیں مدد کی ضرورت پڑی توامریک اسب سے پیچھے ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمیں نئی صورتحال کا سامنا ہے جو امریکی انتظامیہ کی من موجی ہے ، یورپی یونین کا امریکا کے لیےخطرہ بننے کی سوچ مضحکہ خیز ہے، امریکا - یورپ تعلقات کےمعاملے میں ہمیں حقیقت کو پھر سےسامنے لانا ہوگا اور امریکا کے یکطرفہ اقدام کے باوجود ایران جوہری معاہدہ بچانے کی ہرممکن کوشش کرنی ہوگی ۔

یورپی کمیشن کے صدر ژاں کلودجنکر نے کہا کہ ڈیل ختم ہونے سے خطے کے امن اور تحفظ کو شدید خطرات لاحق ہوجائیں گے، یورپ - امریکا تعلقات اور واشنگٹن - تہران تعلقات سے متعلق مشترکہ موقف اپنانا ہوگا ، ہمارے پاس وسائل ہیں۔

ٹیگس