Aug ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
  • یونیسف کی جانب سے یمنی بچوں پر سعودی حملوں کی مذمت

بچوں کے عالمی ادارے یونیسف نے بھی یمن میں اسکولی بس پر سعودی اتحاد کے حملوں کی مذمت کی ہے۔

مشرق وسطی اور افریقہ کے امور میں یونیسف کے ڈائریکٹر گرت کیپلر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یمن میں رہائشی علاقوں پر بمباری اور بچوں کی اموات کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور حملے کرنے والے جوابدھی کو تیار رہیں۔انہوں نے کہا کہ پچھلے ہفتے کے دوران یمن میں یونیسف کی نگرانی میں چلنے والے تین مراکز پر حملے کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں عورتوں اور بچوں کو خدمات فراہم کرنے والے مراکز استعمال کے قابل نہیں رہے۔سعودی حکومت نے یمنی عوامی قوتوں کے مقابلے میں اپنی شکست کے بعد اس ملک کے رہائشی علاقوں، اسپتالوں اور اسکولوں پر وحشیانہ حملے شروع کردیئے ہیں۔سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے جمعرات کے روز صوبہ صعدہ کے شہر ضحیان میں اسکولی بچوں کی بس پر جان بوجھ کر بمباری کی تھی جس میں پچپن بچے شہید اور ستتر کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔

ٹیگس