Feb ۱۰, ۲۰۲۴ ۱۶:۵۱ Asia/Tehran
  • رفح کے علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کی ممکنہ زمینی فوجی کارروائی پر تشویش

اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسف نے ایک بیان میں غزہ کے جنوب میں رفح کے علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کی ممکنہ زمینی فوجی کارروائی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سحرنیوز/ دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارۂ یونیسف نے ایک بیان میں دونوں فریقوں سے اپیل کی ہے کہ رفح کے علاقے میں کہ جہاں چھ لاکھ سے زائد گھرانے اور بچے بے گھر ہوئے ہیں، فوجی کشیدگی بڑھانے سے گریز کریں۔

یونیسف نے کہا ہے کہ رفح میں جنگ کے شدت اختیار کرجانے سے انسان دوستانہ امداد میں خلل واقع ہونے سمیت مختلف مسائل کی بنا پر ہزاروں افراد کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔ اس سے قبل ایک صیہونی اخبار نے رپورٹ دی تھی کہ صیہونی فوج، جنگ کا دائرہ رفح تک پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ادھر ایک صیہونی ذریعے نے بھی رپورٹ دی ہے کہ رفح میں فوجی کارروائی، مصر کے ساتھ سمجھوتے کے حصول اور عام شہریوں کے انخلا کے بعد ہی شروع ہو گی۔

ٹیگس