Dec ۰۷, ۲۰۱۸ ۰۸:۰۰ Asia/Tehran
  • امریکہ کر دھچکا حماس کے خلاف قرارداد مسترد

اقوام متحدہ میں فلسطینی تنظیم حماس کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرانے کی امریکی کوشش ناکام ہوگئی۔

خبروں کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یورپ کی حمایت کے باوجود امریکا کو مطلوبہ دو تہائی اکثریت کی حمایت نہ مل سکی۔

فلسطینی تنظیم حماس کے خلاف مذمتی قرارداد امریکی سفیر نکی ہیلی نے پیش کی تھی۔

نکی ہیلی کی پیش کردہ قرار داد کے حق میں 87 ووٹ آئے جبکہ 57 ممالک نے قرارداد کی مخالفت کی جبکہ 33 ملکوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

ٹیگس