Dec ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۰:۱۱ Asia/Tehran
  • امریکہ میں جاسوسی کا اعتراف کرانے کے لئے روسی شہری پر تشدد

امریکہ میں روسی شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر جاسوسی کا اعتراف کرایا جاتا ہے۔

اسپوٹنک کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکہ میں  روسی خاتون ماریا بوٹینا کے اعتراف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں روسی شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر جاسوسی کا اعتراف کرایا جاتا ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس ماریا بوٹینا کی حمایت جاری رکھےگا ۔ لاوروف نے کہا کہ میں روس کی اس خاتون کی صورتحال سے آگاہ تھا اسے بدترین ایذائیں دے کر اعتراف لیا گیا ہے ۔ لاوروف نے کہا کہ روسی خاتون پر شدید دباؤ اس لئے تھا تاکہ وہ اس کام کا اعتراف کرے جو اس نے نہیں کیا تھا۔

ٹیگس