Jan ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۷:۱۱ Asia/Tehran
  • امریکہ: لوئیزیانا میں فائرنگ، 5 امریکیوں کی ہلاکت

امریکی ریاست لوئیزیانا میں ایک شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست لوئیزیانا میں ایک شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ مرنے والوں میں فائرنگ کرنے والے کے والدین بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق حملہ آور نے پہلے فائرنگ کر کے تین پڑوسیوں کو ہلاک کیا اور پھر اپنے والدین پر فائرنگ کر کے انہیں بھی قتل کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور اپنے والدین کو قتل کر کے  پک اپ میں فرار ہو گیا۔

امریکی پولیس کی جانب سے حملہ آور کی تلاش جاری ہے جبکہ پولیس نے حملہ آور کو خطرناک مجرم قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں سالانہ کئی ہزار افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔ اسلحہ کی نفع بخش تجارت کی وجہ سے بااثر اسلحہ لابی ملک میں گن کنٹرول قوانین وضع کرنے کی، کسی بھی کوشش کو ناکام بنا دیتی ہے۔

ٹیگس