Feb ۲۷, ۲۰۱۹ ۰۹:۱۶ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کو ایک اور شکست امریکی پارلیمنٹ نے ایمرجنسی ختم کر دی

امریکی ایوان نمائندگان نے ٹرمپ کی قومی ایمرجنسی کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔

اسپوٹنک کی رپورٹ کے مطابق امریکی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں یعنی ایوان نمائندگان نے ایک قرارداد منظور کرکے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے جنوبی سرحد کے مسئلے پرقومی ایمرجنسی کو ختم کر دیا۔

ایوان نمائندگان نے منگل کو 245-182 کی اکثریت سے اس قراردادکو منظور کرلیا۔ اب یہ قرارداد مشاورت کے لئے امریکی پارلیمنٹ کے ایوان بالا یعنی سینیٹ کے پاس جائے گا۔

امریکی صدرٹرمپ نے اسی ماہ امریکہ- میکسیکو جنوبی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے لئے آٹھ ارب ڈالر کی رقم مختص کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے قومی ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔

امریکی کانگریس نے دیوار کی تعمیر کے لئے مانگی گئی 5.7 ارب ڈالر کی رقم دینے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد ٹرمپ نے اس کے لیے آٹھ ارب ڈالر کی رقم کی ضرورت بتاتے ہوئے قومی ایمرجنسی کا اعلان کر دیا تھا جس کی اس ملک کے سیاستدانوں نے مخالفت کی تھی۔

 

ٹیگس