Apr ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۸:۴۸ Asia/Tehran
  • امریکہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 15 افراد ہلاک

امریکہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں کم از کم پندرہ افراد ہلا ہو گئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کے اندراج کے مرکز نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران فائرنگ کے اکیاون واقعات میں پندرہ افراد ہلاک اور اٹھائیس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

فائرنگ کے بیشتر واقعات اوکلاہما، اوہایو، جنوبی کیرولینا، ارکنزاس اور فلوریڈا میں رونما ہوئے۔

اس طرح گذشتہ اڑتالیس گھنٹے میں فائرنگ کے ایک سو چھیاسٹھ واقعات میں چھّپن افراد ہلاک اور ایک سو تیرہ دیگر زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں گن کلچر کے نتیجے میں سالانہ ہزاروں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔ طاقتور اسلحہ لابی، کانگریس کے ذریعے گن کنٹرول قوانین پاس نہیں ہونے دیتی۔

ٹیگس