Apr ۰۷, ۲۰۱۹ ۰۸:۴۳ Asia/Tehran
  • روس کا منفی 60 ڈگری سینٹی گریڈ والے علاقے میں فوجی اڈہ

روس نے منفی ساٹھ سے منفی پینسٹھ ڈگری سینٹی گریڈ والے آرکٹک ریجن میں فوجی اڈہ قائم کردیا۔

روسی حکام کےمطابق آرکٹک ریجن میں قائم فوجی اڈے میں دنیا کا جدید ترین اینٹی شپ میزائل سسٹم نصب کیا گیا ہے جو دو سو کلومیٹرکے دائرے میں نیٹو شپس کوہدف بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

فوجی اڈے میں شدید موسمی اثرات سے بچنے کے لیے تھرمل اسنولیشن ڈیوائسز لگائے گئے ہیں جس کےبعد بیرکس میں موجود اہلکار نارمل درجہ حرارت میں روزمرہ کی سرگرمیاں انجام دےسکتے ہیں۔

فوجی اڈے پر دوسوپچاس اہلکارکسی بیرونی امداد کےبغیر چھ ماہ کا عرصہ گزارسکتے ہیں۔

 

ٹیگس