May ۱۷, ۲۰۱۹ ۰۹:۳۲ Asia/Tehran
  • امریکی ایف سولہ طیارہ گر کر تباہ، 12 افراد زخمی

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنوبی علاقے میں امریکی ایف سولہ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 12 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا کی کاؤنٹ ریورسائیڈ میں ایف سولہ طیارہ ایک گودام کی چھت توڑتا ہوا نیچے جا گرا، طیارے کا پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے اپنی جان بچانے میں کامیاب رہا۔

بتایا گیا ہے کہ گودام میں موجود بارہ افراد طیارے کی تباہی سے ہونیوالی آتشزدگی کی زد میں آکر جھلس گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ٹیگس