Jun ۱۶, ۲۰۱۹ ۰۷:۱۳ Asia/Tehran
  • برطانیہ میں بھی امریکی مداخلت، لندن کے مئیر کو برطرف کرنے کا مطالبہ

امریکہ یوں تو ملکوں کے داخلی امور میں بے جا مداخلتوں کی وجہ سے مشہور تو ہے ہی تاہم ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد اب اس نے برطانیہ کے داخلی امور میں بھی واضح طور پر مداخلت شروع کردی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لندن کے مئیر صادق خان پر ایک بار پھر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ صادق خان کو جتنی جلد ممکن ہو عہدے سے ہٹا دینا چاہیے۔

لندن میں 24 گھنٹوں میں 3 افراد کے قتل کی خبر پر سوشل میڈیا پر اپنےبیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ صادق خان کو لندن میں جرائم پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے ناکہ مجھ پر۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ صادق خان ایک آفت ہیں اور اُن کی موجودگی میں لندن بدتر ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے برطانیہ کے دورے پر صادق خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں شکست خوردہ قرار دیا تھا۔

ٹیگس