Sep ۲۶, ۲۰۱۹ ۱۴:۳۹ Asia/Tehran
  • بریگزیٹ انجام دینے دیں یا مجھے معزول کردیں ، پارلیمنٹ سے جانسن کی درخواست

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ یا انہیں ہر حال میں بریگزٹ کی اجازت دیں یا پھر معزول کردیں

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے  پارلیمنٹ کے ایوان زیریں دارالعوام میں ایسی حالت میں تقریر کی کہ اراکین پارلیمنٹ کی اکثریت ان کے خلاف نعرے لگارہی تھی ۔ انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ یا ان کا ساتھ دے اور ہر حال میں بریگزٹ کی اجازت دے اور اگر ایسا نہ کرنا چاہے تو عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے انہیں ہٹادے اور ملک میں قبل از وقت انتخابات ہونے دے ۔

قابل ذکر ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں دارالعوام کا اجلاس بدھ کی رات سولہ دن کے تعطل کے بعد انجام پایا ۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم بورس جانسن کی درخواست پر ملکہ برطانیہ نے پانچ ہفتے کے لئے پارلیمنٹ کو معطل کردیا تھا تاکہ پارلیمنٹ بریگزٹ کے تعلق سے بورس جانسن کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکے ۔ لیکن برطانوی سپریم کورٹ کے فل بینچ نے منگل کو متفقہ طور پر دارالعوام کی معطلی کے خلاف فیصلہ دیا ، جس کے بعد بدھ کی رات دارالعوام کا اجلاس ہوا جس میں شرکت کے لئے بورس جانسن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس ترک کرکے لندن پہنچے ۔

ٹیگس