Nov ۳۰, ۲۰۱۹ ۰۷:۳۶ Asia/Tehran
  • لندن واقعہ کے دو زخمی چل بسے

لندن کے مصروف علاقے لندن برج پر ایک شخص نے پہلے کہا کہ اس کے سینے پر بم بندھا ہوا ہے اور اس کے بعد اس نے وہاں موجود کئی افراد پر تیزدھار چاقو سے وار کیے اور انہیں زخمی کردیا بعد ازاں دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور کے پاس ایک نہیں دو خنجر تھے۔ پولیس نے فوری طور فائرنگ کرکے حملہ آور کو ہلاک کردیا لیکن اس سے قبل وہ ایک شخص کو ہلاک کرچکا تھا، پولیس نے مرنے والے کی کوئی تفصیل نہیں بتائی۔ لندن پولیس نے اس واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

لندن پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مشتبہ شخص نے کئی لوگوں کو چاقو کے وار سے زخمی کیا۔ اس کے بعد لندن شہر کی خاص پولیس فورس نے اس پر دو فائر کیے جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا تاہم اس نے سینے پر جو بم باندھا ہوا تھا وہ جعلی تھا۔

اس واقعے میں نصف سے زائد وہ لوگ زخمی ہوئے ہیں جو لندن برج سے گزر رہے تھے۔ واقعے کے بعد لندن کے میئر صادق خان نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ میٹرو پولیٹن پولیس سے رابطے میں ہیں اور انہیں واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا جاتا رہے گا۔

 

ٹیگس