Jan ۱۵, ۲۰۲۰ ۰۷:۳۹ Asia/Tehran
  • کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس

اگست کے بعد دوسری بار سلامتی کونسل کشمیر کے مسئلے پر بات کرے گی۔

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کا گروپ کنٹرول لائن کی صورتحال پر بریفنگ دے گا۔ سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرانے میں چین نےکلیدی کردارادا کیا ہے۔

اس سے پہلے گذشتہ برس 16 اگست کو کشمیر کی غیر مستحکم صورتحال پر غور کے لیے سلامتی کونسل کی میٹنگ ہوئی تھی، اقوام متحدہ کے فوجی مبصر جنرل کارلوس لوئٹے اور معاون سیکریٹری جنرل آسکر فرنانڈس نے جموں و کشمیر کی صورت حال پر بریفنگ دی تھی۔

یو این خبر ایجنسی نے اجلاس سے متعلق جاری خبر میں کہا تھا کہ کشمیر کے مسئلے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں براہ راست بات چیت ہوئی، جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کی پوزیشن چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت ہے، سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس جموں و کشمیرکی صورتحال پر تشویش اور انتہائی تحمل کا مطالبہ کرچکے ہیں۔

 

ٹیگس