Jan ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۸ Asia/Tehran
  • جرمنی میں فائرنگ چھے افراد ہلاک

جرمنی میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کرکے کم سے کم چھے افراد کو ہلاک اور متعدد دیگر کو زخمی کردیا

جرمنی سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ ملک کے جنوب مغربی شہر روٹ ایم سی میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کرکے کم سے کم چھے افراد کو ہلاک اور متعدد دیگر کو زخمی کردیا ہے - جرمنی کی پولیس نے جمعے کی دوپہر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے -

جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ ایک ہی شخص نے کی اور اس کا کوئی ساتھی مفرور نہیں ہے - اس سے پہلے جرمن پولیس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ فائرنگ کے بعد حملہ آور گاڑی میں فرار ہوگئے لیکن اس کے بعد پولیس نے کہا کہ حملہ آور ایک ہی شخص تھا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے -

ٹیگس