Jun ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۸ Asia/Tehran
  • دنیا کے 12 ممالک میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال

ہر چند کہ مختلف ممالک میں کورونا وائرس کی وباء کا زور ٹوٹ چکا ہے تاہم اس کے باوجود اس کے کیسزاوراموات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ 24 ہزار 281 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 24 لاکھ 62 ہزار 554 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل بدستوردوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 92 ہزار 474 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 53 ہزار874 زندگیاں نگل چکا ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 43 ہزار 81 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 862 ہو چکی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 644 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 39 ہزار 410 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 61 ہزار 348 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 94 ہزار 166 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 327 ہو گئیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 2 لاکھ 12 ہزار 501  ہے تاہم اللہ کے فضل و کرم سے اب تک ایک لاکھ 72 ہزار 96 افراد صحت یاب ہوئے اور9 ہزار996 افراد جاں بحق ہوئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 9 ہزار 3 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 93 ہزار 254 ہو گئے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 8 ہزار 513 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 6 ہزار 881 ہو چکی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 25 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 1 لاکھ 91 ہزار 657 ہو گئے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 449 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات ایک ہزار 387 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 67 ہزار 267 تک جا پہنچی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 95 لاکھ 27 ہزار 766 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 84 ہزار 972 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 38 لاکھ 67 ہزار 378 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 58 ہزار 421 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 51 لاکھ 75 ہزار 416 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ٹیگس