Jul ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۸:۳۷ Asia/Tehran
  • برطانوی ایتھلیٹ نسل پرستی کا شکار ہوئی، لندن پولیس کمشنر کو معزول کرنے کا مطالبہ کیا

برطانیہ کے ایک سیاہ فام کھلاڑی نے پولیس کی نسل پرستی پر احتجاج کرتے ہوئے لندن کے پولیس کمشنر کی معزولی کا مطالبہ کیا ہے۔

اسکائی نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی کھلاڑی بیانکا ولیمز اپنے شوہر اور تین مہینے کے بچے کے ساتھ مغربی لندن کے علاقے میڈا ویل سے گزر رہی تھیں کہ پولیس نے ان کی گاڑی روک کر ان کے ساتھ  پر تشدد سلوک کیا۔ ویلیمز نے سوشل میڈیا پر اس واقعے کا ویڈیو جاری کر کے لندن کے پولیس کمشنر کرسیڈا ڈک کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

ویلمز نے کہا کہ جب پولیس نے مجھے حراست میں لیا تو کہا کہ ہم نے تمہیں صرف اس لئے حراست میں لیا ہے کہ تم سیاہ فام ہو۔ 

پچیس مئی کو امریکی ریاست مینے سوٹا کے شہر مینیا پولیس شہر میں سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئد کے قتل کے بعد امریکا کے ساتھ ہی  پورے یورپ میں بھی نسل پرستی کے خلاف مظاہروں کی لہر آ گئی ہے۔ اسی کے ساتھ نسل پرستی کے واقعات میں اضافہ بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔

 

ٹیگس