Aug ۲۱, ۲۰۲۰ ۰۷:۰۸ Asia/Tehran

روس میں صدر ولادیمیر پوتین کے مخالف اور اپوزیش لیڈر ناوالنی کی ترجمان کا کہنا ہے کہ مخالف رہنما کو زہر دے دیا گيا جس کی وجہ سے سائبیریا سے ماسکو جاتے وقت ان کے طیارے کو درمیان میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنی  پڑی۔

ناوالنی کو صدر پوتین کے منتقد کے طور پر جانا جاتا ہے اور وہ ملک کے سینئر حکام کے خلاف بد عنوانی کے معاملوں میں اپنی مہم کے لئے مشہور ہیں۔

روسی اپوزیشن کے رہنما الیکسی ناوالنی کی ترجمان کیرا یارمش نے بتایا کہ وہ طیارے میں اچانک بیمار پڑ گئے اور اس وقت کوما میں ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ہمیں محسوس ہوتا ہے کہ ناوالنی کو چائے میں زہر دے دیا گيا کیونکہ انہوں نے صبح صرف چائے پی تھی۔

ٹیگس