Sep ۲۴, ۲۰۲۰ ۰۶:۱۹ Asia/Tehran

امریکہ کا شہر پورٹ لینڈ نسل پرستی اور نا انصافیوں کے خلاف مظاہروں کا مرکز بن گیا ہے اور پچھلے ایک سو سترہ دن سے شہر میں تواتر کے ساتھ بڑے بڑے مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ میں نسل پرستی اور پولیس کے تشدد آمیز رویئے کے خلاف مظاہروں کو 117 دن مکمل ہوگئے ہیں اور ہزاروں لوگ بدستور احتجاج کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کرنے والے ہزاروں لوگوں نے مشرقی پورٹ لینڈ کے علاقے ونچورا میں سینٹر پولیس آفس کی جانب مارچ کیا اور پولیس کے نسل پرستانہ رویئے اور سیاہ فاموں کے ساتھ روا رکھے جانے والے پرتشد سلوک کے خلاف نعرے لگائے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے امریکہ میں نسل پرستانہ رجحانات میں شدت اور غیر سفیدفام شہریوں کے خلاف تشدد کے واقعات میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔امریکہ بھر میں نسل پرستی کے خلاف ملک گیر مظاہرے اور کورونا وائرس کا پھیلاؤ صدر ٹرمپ کے لیے دو ایسے بحرانوں میں تبدیل ہوگئے ہیں جو آئندہ صدارتی انتخابات میں ان کی کامیابی پر منفی اثرات مرتب کریں گے۔

ٹیگس