Oct ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۷:۱۵ Asia/Tehran
  • نینسی پیلوسی نے ٹرمپ کو پھر ہڑکایا

امریکی ایوان نمائندگان کی سربراہ نے صدر ٹرمپ کو بحران کورونا سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔

منگل کو اپنے ایک بیان میں ایوان نمائندگان کی سربراہ نینسی پیلوسی نے ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ کورونا کے بحران سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوششوں سے باز رہا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ یہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہی جیسے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا کے بحران پر قابو پالیا ہے۔

 نینسی پیلوسی نے ایک بار پھر کہا کہ کورونا کے حوالے سے صدر ٹرمپ کی پالیسیاں ناکام اور امریکی عوام کے لیے انتہائی خطرناک نتائج کا باعث بن رہی ہیں۔ امریکی ایوان نمائندگان کی سربراہ نے صدر ٹرمپ کو اسپتال سے ڈسچارج کیے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ یہ فیصلہ ٹرمپ نے خود نہیں بلکہ ڈاکٹروں نے کیا ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں جمعے کو ملٹری ہاسپٹل میں بھرتی کردیا گیا تھا تاہم وہ جمعے کو اسپتال سے وائٹ ہاوس لوٹ گئے اور ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا۔ٹرمپ کے تمام تر دعووں کے باوجود کورونا وائرس کے مریضوں اور اموات کے لحاظ سے امریکہ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔

ٹیگس