کراچی میں دھرنوں پر پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج سے کئی مظاہرین زخمی اور گرفتار ہو گئے جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی۔
عراق کے سابق وزیراعظم نوری المالکی نے کہا ہے کہ امریکی دباو پر حشد الشعبی کو تحلیل کرنے کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں۔
امریکہ و برطانیہ اور غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج کے میزائل حملوں کے بعد بن گورین ائیرپورٹ کی سرگرمیاں معطل ہوگئیں اور غاصب صہیونی فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔
ہندوستان کے کسانوں کا اپنے مطالبات کو لے کر حکومت کے خلاف احتجاج جاری ہے اور انہوں نے کل پنجاب بند کے بعد آج گریٹر نوئیڈا کے زیرو پوائنٹ پر کسانوں کے مسائل سے متعلق مہا پنچایت کا انعقاد کیا۔
پاکستان میں مجلسِ وحدتِ مسلمین کے رہنما علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ ہمارے دھرنوں سے کسی سرکاری و نیم سرکاری املاک کو کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔
امریکہ کی عدالت نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی ہراسگی کیس میں 50 لاکھ ڈالر جرمانہ برقرار رکھنے کا فیصلہ جاری کر دیا ہے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈيئر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ ہمارے میزائل یونٹ نے مقبوضہ یافا اور جنوبی بیت المقدس کے پر دو میزائل داغے ہیں۔
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے بحیرہ احمر میں تہران کی شمولیت پر مبنی امریکہ اور برطانیہ کے الزام کو مسترد کر دیا ہے۔
7 اکتوبر 2023 کو طوفان الاقصی کے آغاز سے اب تک 13,500 سے زیادہ صیہونی، نفسیاتی امراض کے علاج کے مراکز سے رجوع کر چکے ہیں۔
جنوبی کوریا کی عدالت نے معطل صدر یون سک یول کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔