Sep ۰۴, ۲۰۲۵ ۱۸:۴۲ Asia/Tehran
  • ٹرمپ:  یوکرین میں امن قائم کرنے کے لئے ہندوستان پر پچاس فیصد ٹیرف عائد کرنا ضروری تھا

امریکی صدر ٹرمپ نے عدالت میں دعوی کیا ہے کہ یوکرین میں امن قائم کرنے کے لئے ہندوستان پر پچاس فیصد ٹیرف عائد کرنا ضروری تھا ۔

سحرنیوز/دنیا:امریکا کی نچلی عدالت کی جانب سے ہندوستان سمیت دیگر ملکوں پر ٹیرف عائد کئے جانے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دئے جانے کے بعد ٹرمپ ملک کی اعلی عدالت میں اپیل دائر کرتے ہوئے  دعوی کیا ہے کہ یوکرین میں قیام امن کے لئے ہندوستان اور دیگر ملکوں پر ٹیرف لگانا ضروری تھا انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اگر ان ملکوں پر ٹیرف نہ لگایا جاتا تو امریکی معیشت کو خاصا نقصان پہنچتا -

امریکا کی اعلی عدالت میں ٹرمپ کی طرف سے سالسٹرجنرل نے نچلی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہم اعلی عدالت سے چاہتے ہيں کہ ٹیرف کو برقرار رکھے۔

  ٹرمپ کی درخواست میں کہا گيا ہے کہ ٹیرف جہاں یوکرین میں قیام امن کو یقینی بنائے گا وہيں امریکی معیشت کے لئے ایک مضبوط ڈھال بھی ثابت ہوگا واضح رہے کہ ہندوستانی حکومت نے ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف عائد کرنے کی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان ٹرمپ کی اس طرح کی پالیسیوں کے سامنے کبھی نہيں جھکے گا اور اپنی معیشت کے استحکام کے لئے اس کے پاس دیگر آپشن موجود ہیں۔ 

ٹیگس