اسلام آباد میں پی ٹی آئی اور اتحادی رہنماؤں کی پریس کانفرنس؛ حکومت پر عوام جمہوریت مخالف پالیسی کا الزام
Sep ۰۴, ۲۰۲۵ ۰۷:۲۳ Asia/Tehran
پاکستان میں حزب اختلاف کے اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے حکومت سے عوام کو ساتھ لے کر چلنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق تحریک تحفظ پاکستان کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ بقول ان کے آٹھ فروری کے الیکشن کو لوٹ کر جو مصنوعی نظام قائم کیا گیا تھا، اب دو توڑ رہا ہے۔ اس کانفرنس سے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے حکومت پر الزام لگایا کہ ملک میں کبھی مری پلان اور کبھی لندن پلان کے نام پر بقول ان کے عوام کو دھوکہ دیا جارہا ہے اور کسانوں کو کچلا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کی تائید سے آئی تھی جس پر حملہ کیا گیا اور بانی پی ٹی آئی بقول ان کے عوام کا درد لئے جیل میں بند ہیں۔