ایران اور چین کے درمیان اہم سجھوتے طے پائے ہیں: ایرانی وزیر خزانہ
ایران کے وزیر خزانہ سید علی مدنی زادہ نے کہا ہے کہ صدر مملکت کے دورہ چین کے دوران مختلف اقتصادی شعبوں میں اہم سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے
سحرنیوز/ایران:انہوں نے صدر کے دورہ چین کو انتہائی کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے نتائج حوصلہ افزا ہیں اور تہران اور بیجنگ نے اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کی طرف ایک اہم قدم اٹھایا۔
علی مدنی زادہ کا کہنا تھا کہ ایران اور چین کے درمیان طے پانے والے سمجھوتوں کا جائزہ لینے اور انہیں حتمی شکل دینے کے لیے خصوصی ورکنگ گروپ قائم کیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایران اور چین کا ایک مشترکہ ورکنگ گروپ ان سجھوتوں پر عمل درآمد کی نگرانی کرے گا۔
ایران کے وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ اقتصادی سفارت کاری کو مضبوط بنانے اور علاقائی تعاون کو بڑھانے کی غرض سے انجام پانے والے اس دورے نے شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ بھی ایران کے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کے نئے مواقع فراہم کیے ہیں۔