Sep ۰۴, ۲۰۲۵ ۱۵:۴۶ Asia/Tehran
  •  شنگھائی تنظیم سیکورٹی اتحاد میں تبدیل ہوسکتی ہے: ایرانی وزیر دفاع

وزیر دفاع نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم مستقبل میں اپنی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کر کے موثر سیکورٹی اتحاد تشکیل دے سکتی ہے۔

سحرنیوز/ایران:عزیز نصیر زادہ نے اپنے ایک انٹرویو میں صدر اور ان  کے ہمراہ جانے والے وفد کے دورہ چین کی کامیابیوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں سیکورٹی اتحاد کے قیام کی گنجائش موجود ہے۔

وزیر دفاع اور مسلح افواج نے جو اس دورے میں بھی موجود تھے، شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے والی بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئےکہا کہ اجلاس کے دوران رکن ممالک کے عہدیداروں سے سیکورٹی اور دفاعی امور پر مشاورت کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال، شنگھائی تعاون تنظیم کی توجہ تر دہشت گردی کے انسداد اور منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے پر مرکوز  ہے  لیکن جو رجحان  سامنے آرہا ہے اس سے لگتا ہے کہ یہ تنظیم مستقبل میں اپنی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع اور  اچھا سیکورٹی اتحاد بنا سکتی ہے۔

ٹیگس